Map News

خاتون سے زیادتی: لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سیکیورٹی کیلئے پولیس تعینات

لاہور(میپ نیوز)گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے بعد پنجاب پولیس نے لاہورسیالکوٹ موٹروے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا۔پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ایس پی یو اورپی ایچ پی کے 250 اہلکار تعینات ہوں گے جو پیٹرولنگ اور سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پولیس موٹروے پر سیکیورٹی دے گی۔آئی جی پنجاب کے احکامات کے بعد ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت شروع کردیا۔خاتون سے زیادتی کے واقعے کے بعد موٹروے پولیس کا مؤقف تھا کہ ایسٹرن بائی پاس کا کنٹرول ان کے پاس نہیں۔ایسٹرن بائی پاس کو ایک سال قبل آپریشنل کیا گیا تھا جو کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج تک جاتا ہے۔واضح رہےکہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے ڈی این اے کرائے جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved