Map News

سندھ؛ رواں سال اسکول و کالجز میں 30 تا 50 فیصد کورس پڑھانے کا فیصلہ

کراچی(میپ نیوز) سیکریٹری تعلیم سندھ نے اسکول اور کالج کے لیے کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کرلیا، رواں سال تعلیمی اداروں میں اہم مضامین کا کورس 30 سے 50 فیصد تک پڑھایا جائے گا۔تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 10 ماہ کا کورس 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حل نکال لیا، قائم مقام سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو نے اسکول و کالج میں کورس پڑھانے کا طریقہ کار تیار کرلیا جس کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت میں طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو سائنس، ریاضی، سندھی اور انگلش کا 40 فیصد کورس پڑھایا جائے گا جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سائنس، ریاضی اور انگلش کا 50 فیصد کورس پڑھایا جائے گا۔پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبا کو لٹریسی، ریاضی اور جنرل نالج کا 30 فیصد کورس پڑھایا جائے گا اور اسی ترتیب کے تحت طلبا و طالبات کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔ سال 2021ء میں تعلیمی سیشن مئی سے شروع کیا جائے گا۔اس ضمن میں وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد سیکریٹری تعلیم باقاعدہ طور پر سرکاری نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved