Map News

طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج قطر میں ہوگا

طالبان اورافغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج قطر میں ہوگا
دوحہ(میپ نیوز) طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات آج سے قطر میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ہونے والی تاریخی امن مذاکرات تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے اور کئی ماہ تاخیر کے بعد کل بروز ہفتے سے دوحہ میں شرو ع ہو رہے ہیں۔ یہ طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی پہلی ملاقات ہوگی۔افغان حکومت کی 21 ارکان پر مشتمل مذاکراتی ٹیم معصوم ستانکزئی کی قیادت میں کابل سے دوحہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے ٹیم میں عبد اللہ عبداللہ سمیت دیگر وزرا اور ایک خاتون رکن فوزیہ کوفی بھی شامل ہیں جب کہ طالبان کی 21 رکنی کمیٹی کی قیادت مولوی عبدالحکیم کریں گے، ٹیم کے دیگر ارکان میں رہبر شوریٰ کے 13 ارکان بھی شامل ہیں۔طالبان کمیٹی کے سربراہ مولوی عبدالحکیم ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور وہ اس وقت طالبان کے زیر اثر علاقوں میں عدالتی نظام کے سربراہ بھی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر قطر میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تاریخی موقع کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved