Map News

موٹروے زیادتی کیس؛ نیلم منیر نے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کردیا

کراچی(میپ نیوز) نیلم منیر نے جنسی زیادتی کیس میں عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ڈراموں وفلموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون معاشرے کے چند درندوں کی حوس کی بھیڈ چڑھتی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے معاشرے کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں موجود ملزمان اور زانی جوکہ آج بھی بنا کسی خوف کے اس طرح کے جرم کرتے رہتے ہیں جیسے انہیں استثنیٰ حاصل ہو۔نیلم منیر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے جس کا وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ بھی کیا تھا لیکن اب تک اس ضمن میں کچھ نہیں کیا جا سکا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved