Map News

کینیڈا کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے شہید کر دیا گیا

ٹورنٹو (میپ نیوز)کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے شہید کر دیا گیا۔ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ول نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھےکر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور درمیانی جسامت کا تھا اور اس نے کالے رنگ کی ہوڈی اور ڈارک رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن نے مسجد کے باہر ہونے والے قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے افراد حملے کے حوالے سے کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں کیونکہ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اپنے مسلمان بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved