Map News

پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پنڈدادن خان(کوہسار نیوز)تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیل کےمطابق پنڈدادنخان میں دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ملزمان نے تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی دو بہنوں کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں منڈی بہاؤ الدین سڑک پرچھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کے حالت غیر ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے ابتدائی بیان لیا اور انہیں دارلامان پہنچایا، دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے لواحقین کا پتہ لگا کر انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج کیا گیا، لڑکیوں نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں زیادتی کرنے والا ملزم لڑکی کے ماموں کا بیٹا نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اور تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved