Map News

دہشتگردوں کا سرغنہ احسان اللہ سنڑے تین ساتھیوں سمیت ہلاک

راولپنڈی(میپ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مارا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق احسان اللہ سنڑے کے خلاف آپریشن گھڑیوم کے علاقے شکتو میں کیا گیا۔ احسان اللہ سنڑے دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ ان دہشتگردی کارروائیوں میں لیفٹنینٹ ناصر کیپٹن صبی اور جوان شہید ہوئے۔ یہ دہشتگرد خفیہ معلومات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved