Map News

بین الاافغان مذاکرات میں افغان طالبان کا اسلامی نظام اور مزید قیدی رہا کرنے کا مطالبہ

دوحہ (میپ نیوز) قطر میں جاری بین الاافغان مذاکرات میں افغان طالبان نے اسلامی نظام اور مزید سات سو سینتیس قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے افغان مہاجرین جلد اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا امریکا پرامن افغانستان کی حمایت کرتا ہے دوحہ میں بین الاافغان مذاکرات کا پہلا مرحلہ جاری، افغان حکومت کے وفد کےسربراہ عبداللہ عبداللہ نے ملک کے تمام حصوں میں انسانی بنیادوں پر سیز فائر کامطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن معاہدے کے بعد بھی بین الاقوامی معاونت کی ضرورت ہو گی۔مذاکرات میں افغان طالبان نے اسلامی نظام اور مزید سات سو سینتیس قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا امریکا خودمختار، متحد، جمہوری اور پُرامن افغانستان کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے افغان مہاجرین جلد اپنے وطن لوٹ جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved