Map News

موٹروے زیادتی؛ ملزم وقار کا ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب بھجوادیا گیا

لاہور(میپ نیوز) پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس میں خود کو گرفتاری کے لیے پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیب بھجوادیا ہے۔تفصیل کے مطابق موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم وقارالحسن خود سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوگیا، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کو وقار الحسن کے خلاف کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، وقار الحسن کا ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کے نتیجہ یہ ثابت کرے گا کہ وقار الحسن ملزم ہے یا بے گناہ۔اس سے قبل سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس کا موبائل نمبر اس کے برادر نسبتی (سالے) کے پاس تھا۔ وہ عباس کو بھی پولیس کے سامنے پیش ہونے کا کہہ کر آیا ہے۔ امید ہے عباس بھی پولیس کے سامنے پیش ہوجائے گا۔قبل ازیں پولیس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملزم وقار الحسن شیخوپورہ کےعلاقے قلعہ ستار شاہ کا رہائشی ہے، ملزم کا شناختی کارڈ نمبر 7-1699963-35401 ہے۔ وقار نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوران ڈکیتی اور زیادتی کی وارداتیں کی ہیں۔واضح رہے ایک روز قبل ہی وقار الحسن کو موٹروے زیادتی کیس کا بھی مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا اور اس سے متعلق تفصیلات جاری کی گئی تھیں۔ اور گرفتاری میں مدد کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ تاہم آج ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ جب کہ پولیس تاحال دوسرے مرکزی ملزم عابد علی کی تلاش میں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved