Map News

والد کی مخالفت کے باوجود شوبز میں آئی، زارا نور عباس

کراچی(میپ نیوز) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بتایا ہے کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں ایکٹریس بنوں۔ آخر والدہ اور پھر میری کوششوں سے وہ راضی ہوئے۔ٹی وی اور فلم کی ابھرتی ہوئی نئی اداکارہ زارا نور عباس کی پیدائش لاہور میں 13 مارچ 1991ء کو ہوئیں۔ زندہ دلوں کے اسی شہر میں تعلیم حاصل کی۔ نجی یونیورسٹی سے تھیٹر، فلم و ڈرامے میں بی ایس آنرز کرنے کے بعد بیرون ملک سے فلم میکنگ و ڈائریکشن میں ڈپلوما حاصل کیا۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد کراچی آگئیں جہاں انہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز کیا۔ معروف اداکارہ اسما عباس کی صاحب زادی زارا نور کے والد آرمی میں کرنل تھے جبکہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری ان کی خالہ ہیں۔انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں زارا کے سفر کا آغاز فیشن ڈیزائنر کی حیثیت سے ہوا۔ 2016ء میں نجی ٹی وی کے ڈرامے دھڑکن سے زارا کے ایکٹنگ سفر کی شروعات ہوئی۔اب تک زارا نے گنے چنے ڈرامہ سیریلز میں کام کیا جس میں خاموشی، لمحے، قید، دیوار شب، عہد وفا شامل ہیں۔ موجودہ دور میں ان کا سیریل ’’زیبائش‘‘ ناظرین میں خاصہ پسند کیا جا رہا ہے۔اس سیریل کو بشریٰ انصاری نے لکھا اور ان کے موجودہ شوہر اقبال حسین نے ڈائریکشن دی ہیں۔ 2020ء میں فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار آغا طالش کے صاحبزادے اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ہدایتکار احسن طالش کی زیر تکمیل سیریل دل تیرا ہو گیا کر رہی ہیں۔انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2019ء میں ہدایتکار عاصم رضا کی فلم پرے ہٹ لو سائن کر کے کیا تھا لیکن ہدایتکار وجاہت رؤف کی فلم چھلاوا اس کے بعد سائن کی لیکن اس کی نمائش پہلے ہو جانے کی بنا پر پہلی فلم کا اعزاز چھلاوا کو مل گیا۔دونوں فلمیں ایک سال میں نمائش پذیر ہوئیں ان دونوں فلموں میں عمدہ کردار نگاری پر بہترین معاون اداکارہ کے شعبے میں ایوارڈز کے لئے انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ ز 2019 ء میں بیک وقت دونوں فلموں سے نامزدگی ہوئی ان کو فلم پرے ہٹ لو میں عمدہ پرفارمنس پر معاون ادکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان فلموں کے علاوہ کیریئر کی تیسری فلم ’’ آن ‘‘ سائن کی ہے جس کی ہدایات کئی کامیاب فلمیں اور ڈرامے پیش کرنے والے ہدایتکار ندیم بیگ دے رہے ہیں ۔ ان کی ایک شادی ناکام ہوچکی ہے تاہم ایکٹر اسد صدیقی کے ساتھ دوسری شادی ہونے کے بعد اب وہ مسز اسد بھی کہی جاتی ہیں۔ان سے کیا گیا انٹرویو قارئین کی نظر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved