Map News

متحدہ عرب امارات سے بڑی خبر، فکسنگ کے الزامات میں دو کرکٹر معطل

دبئی(میپ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر یو اے ای کے دو کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ہے۔کرکٹر عامر حیات اور اشفاق احمد کو نوٹس آف چارج بھجوا دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دونوں کھلاڑی نوٹس کا جواب چودہ روز کے اندر دیں گے۔ترجمان آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں گہا گیا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ کرکٹرز پر فکسنگ کی آفر، تحفے اور رشوت سمیت دیگر حقائق نہ بتانے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ یو اے ی کے کھلاڑیوں کا میچ فکسنگ میں قصور وار پایا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گزشتہ سال ابوظہبی کے تین کھلاڑیوں کو فکسنگ کا قصور وار پایا گیا تھا اور انہیں معطل کردیا گیا تھا۔محمد نوید، شیمان، انور اور قادر احمد کو آئی سی سی نے بدعنوانی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر معطل کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved