Map News

افغان مفاہمتی عمل: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(میپ نیوز) افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد پیر کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔زلمے خلیل زاد مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ خیال رہے کہ افغانوں کے مابین مذاکرات کے صرف دو دن بعد ہونے والا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved