Map News

کورونا سے اموات میں کمی:539 نئے کیسز رپورٹ، مزید 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: (میپ نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 84، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار 595، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 227، اسلام آباد میں 15 ہزار 941 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 421 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 29 لاکھ 68 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 823 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 383 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 217، سندھ میں 2 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 76 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved