Map News

لاکھوں بچوں کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے لاکھوں بچوں کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ان کی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت سکول جاسکے، ہم نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2 ہزار 95 ملین ڈالر بھجوائے، جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں چوبیس اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی میں یہ ترسیلات دو اعشاریہ سات چھ آٹھ ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved