Map News

دو موٹر سائیکل سوار تاجر سے 15 لاکھ روپے چھین کر فرار

راولپنڈی(میپ نیوز)سٹی ہملٹن روڈ میزان بینک علاقہ تھانہ گنجمنڈی میں تاجر سے رقم چھیننے اور مزاحمت پر تاجر کو زخمی کرنے کا واقعہ، سی پی او محمد احسن یونس موقعہ پر پہنچ گئے،ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل پر دو ملزمان آۓ اور شبیر احمد نامی تاجر سے 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوۓ، پولیسمزاحمت پر ملزمان نے فائر کیا جو شبیر احمد کے سینے میں لگا، زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیسزخمی ہونے والے تاجر کی نمک منڈی میں دوکان ہے اور وہ کیش جمع کروانے بینک جا رہا تھا،موقعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزمان کو ٹریس کیا جاۓ گا، ایس پی راول،ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، سی پی او کی ہدایت

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved