Map News

انتظارختم ، 187 دن بعد تعلیمی ادارے آج سے بتدریج کھلنے شروع

لاہور (میپ نیوز) ملک بھر میں بروز منگل مورخہ 15 ستمبر سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تمام طلبہ کو ماسک پہن کر جانا ہوگا۔ ہاتھ دھونے، سینیٹائزر کے استعمال اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے انتظامات کو عالمی اداروں، ذرائع ابلاغ اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی قابل تعریف قرار دیا ہے۔تعلیمی اداروں میں پڑھائی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں اس کے مطابق پنجاب کے وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر کے مطابق ایک ڈیسک پر دو طلبہ نہیں بیٹھیں گے۔ کلاسز روزانہ ہوں گی، متبادل دنوں کی کوئی پالیسی نہیں ہوگی۔دوسری جانب تعلیمی ادارے بھی طلبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کی کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved