Map News

بہت جلد مرکزی ملزم عابد کو بھی گرفتار کر لیں گے، صوبائی وزیر قانون

لاہور(میپ نیوز) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس پر بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد مرکزی ملزم عابد کو بھی گرفتار کر لیں گے۔دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کا ایک اہم ملزم شفقت گرفتار ہو چکا ہے۔ اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے جس سے ہمیں واضح لیڈ ملی ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ لاہور پولیس نے محنت سے کام کیا، اس کی وجہ سے ہی ملزم شفقت گرفتار ہوا۔ اب ہمارے لیے مشکل ٹاسک نہیں رہا۔ بہت جلد مرکزی ملزم عابد تک بھی پہنچ جائیں گے۔وزیر قانون پنجاب کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اس کیس کا جلد چالان مکمل کرنا ہے۔ قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ قانون موجود ہے، صرف عملدرآمد کرانے کی بات ہے۔ مزید کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرملزموں کو سزا نہ دلوا سکے یا تاخیر ہوئی تو ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ گھناؤنا جرم کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دلوائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved