Map News

کرکٹ کے سُونے میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ

سڈنی(میپ نیوز)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز میں محدود تماشائیوں کو اجازت دی جائے گیکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی سُونا کردیا تھا تاہم اب یہ میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 26 ستمبر سے شیڈول سیریز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔برسبین کے ایلن بارڈر گراونژ میں میچز کےلیے تماشائیوں کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گراونڈز کا رخ کرنے کے خواہشمند تماشائیوں کو کویڈ کے تمام ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی 26، 27 اور 30 ستمبر کو ہوں گے جب کہ ون ڈے میچز 03، 05 اور 07 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔واضح رہے کورونا صورت حال میں مارچ کے بعد یہ پہلی سیریز ہوگی جس میں تماشائی بھی میچز دیکھ سکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved