Map News

ایران کے کسی بھی حملے کا ہزار گنا زیادہ جواب دیا جائے گا: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(میپ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کا ہزار گنا زیادہ جواب دیا جائے گا ، ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے ٹرمپ کی ایران پالیسی ایک خطرناک ناکامی ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کے لیے امریکا کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی حملے کا مقابلہ ایسے حملے سے کیا جائے گا جس کی شدت ایک ہزار گنا زیادہ ہو گی۔ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی قاتلانہ حملے کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے پرانا بیان دہرا دیا کہ وہ امریکی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس سے قبل امریکہ مختلف الزامات لگا کر عراق اور افغانستان پر بھی حملے کر چکا ہے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایران پالیسی ایک خطرناک ناکامی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved