Map News

سمندر میں کشتی پر چھاپہ، 82 کروڑ کی منشیات برآمد اور 8 ملزمان گرفتار

کراچی(میپ نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹم نے سمندر میں مشترکہ کارروائی کے دوران کشتی پر چھاپہ مار کر 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 2700 کلو گرام منشیات قبضے میں کرلی۔میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کموڈور جواد قریشی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی کاؤنٹر نارکوٹکس کا ایک اور کامیاب آپریشن سمندر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں سمندر میں 2700 کلو گرام منشیات اور 8 اسمگلرز کو اپنی تحویل میں لے لیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ایس اے کے طیارے نے معمول کی گشت کے دوران اپنی سمندری حدود میں ایک مشکوک کشتی کی نشاندہی کی جو کہ ماہی گیروں کی کشتیوں کے درمیان میں چھپی ہوئی تھی جس پر پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز کو فوراً روانہ کیا گیا، مشتبہ کشتی جہاز کو دیکھ کر کھلے سمندر کی طرف بڑھنے لگی، جب اسمگلرز کو یقین ہو گیا کہ وہ پکڑے جائیں گے تو انھوں نے شواہد کو ختم کرنے کے لیے کشتی کو آگ لگا دی اور خود کھلے سمندر میں کود پڑےانہوں نے کہا کہ جہاز نے آگ بجھانے کے لیے پوری کوشش کی لیکن آگ زیادہ پھیلنے کی وجہ سے کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جہاز نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام اسمگلروں کو سمندر سے نکال کر اپنی حراست میں لے لیا علاوہ ازیں تقریبا 2700 کلو گرام منشیات ( چرس) بھی اپنے قبضے میں کرلی جو کہ پانی پر تیر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں منشیات کی مالیت 820 ملین پاکستانی روپے ہے، پکڑی گئی منشیات کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پاکستان کسٹم کے حوالے کیا جا رہا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسمگلنگ کے خلاف یہ تیسرا کامیاب آپریشن ہے، قبل ازیں دو کارروائیوں کے نتیجے میں ایرانی ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved