لاہور(میپ نیوز) مسلم لیگ (ن) کےصدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کاہمیشہ احترام کرتے ہیں لیکن نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بغیر علاج واپسی سے نوازشریف کی زندگی کوشدید خطرہ ہے اور زندہ رہنےکاحق سب سے اہم ہے جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ واپسی نہیں بلکہ نوازشریف کا علاج ہے، بیگم کلثوم نوازکے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں،کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکہہ چکے ہیں موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفرکرنا جان لیوا ہو سکتا ہے اور حکومت نے بھی اعتراف کیا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا، سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرزکی تصدیق اور تجویزپر حکومت نے انہیں لندن بھیجا، ان کے علاج میں کوروناکےسبب تاخیرہوئی۔
