Map News

ہنگامہ آرائی کا کیس: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت 22 ستمبر تک منظور

لاہور (میپ نیوز) مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی پر ہنگامہ آرائی اور پولیس کے ساتھ جھگڑے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت 22 ستمبر تک منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران لیگی رہنما نے موقف اپنایا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا، گرفتار ی کا خطرہ ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، رانا ارشد، صبغت اللہ، سید رفاقت علی، افتخار حسین، مرزا جاوید کی درخواست ضمانت 22 ستمبر تک منظور کرلی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved