Map News

سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 مسترد، اجلاس جمعہ تک ملتوی

اسلام آباد (میپ نیوز) سینیٹ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 مسترد کر دیا گیا، بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کیلئے تحریک سینیٹر سجاد طوری کی جانب سے پیش کی گئی، ایوان کی جانب سے تحریک پیش کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ تیسرے ترمیمی بل 2020 پر ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل کی منظوری کے لیے ووٹنگ شروع کرائی تو بل کے حق میں 31 اور مخالفت میں 34 ووٹ آئے۔ بل مسترد ہونے پر سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved