Map News

سینیٹ کمیٹی کا عدم پیشی پر سی سی پی او کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(میپ نیوز) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے موٹر وے زیادتی کیس پر سی سی پی او لاہور کی عدم پیشی پر ارکان نے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیااورسمن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر بحث ہوئی۔ اس معاملے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ کمیٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی عدم شرکت پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔چیئرمین کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سی سی پی او اتنے بااثر ہیں کہ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں۔ انہوں نے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کر کے کمیٹی کا استحقاق مجروح کیا جس کے خلاف تحریک لائی جائے گی۔کمیٹی ارکان نے سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے سمن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی سی سی پی او کے خلاف اپنے سول کورٹ کے اختیارات کا استعمال کرے گی۔ سی سی پی او کی زر ضمانت بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔کمیٹی اپنی تاریخ میں پہلی بار اپنے یہ اختیار استعمال کر رہی ہے۔آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں ںے کہا خاتون سے زیادتی کا معاملہ موٹر وے پر پیش نہیں آیا۔متاثرہ خاتون نے رات 2بجےموٹر وے ہیلپ لائن پر کال کی جو کہ موٹر وے پولیس کی کال ایمرجنسی کال نہیں تھی۔ جس جگہ پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اس جگہ پر سیکیورٹی کی ذمے داری ہماری نہیں تھی۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کی رکن پارلیمنٹ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تھانہ گوجر پورہ لاہور پولیس کے ماتحت آتا ہے۔ حدود کے تعین پر کمیٹی کے 45 منٹ ضایع کیے گئے وہاں بھی ادارے حدود پر الجھے رہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved