Map News

اسلام آباد میں‌ بھی زیادتی کا دلخراش واقعہ، جنسی درندہ ایک گھنٹہ تک تشدد کرتا رہا

اسلام آباد (میپ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم ایک گھنٹے تک خاتون پر تشدد کرتا رہا۔اسلام آباد میں ایک اور سفاک شخص نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کار دکھانے خاتون کے گھر آیا تھا اور اسے اکیلا پا کر جرم کا ارتکاب کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ گھریلو استعمال کیلئے کار لینا چاہتی تھی، ملزم محمد نعیم سے بات ہوئی جس نے خاتون کو گاڑی لے کر دینے کا کہا۔ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزم نعیم ایک گھنٹے تک وحشیانہ تشدد بھی کرتا رہا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved