Map News

مشترکہ اجلاس غیر آئینی، عدالت جائیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد (میپ نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف نے سپیکر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا اجلاس غیر آئینی ہے، عدالت جائیں گے۔سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں کورم کی نشاندہی پر شور شرابہ کیا گیا، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں نوک جھونک بھی ہوئی۔ اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ اجلاس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، سپیکر صاحب آپ کو غلط گائیڈ کیا جا رہا ہے، ایک گھنٹہ 29 منٹ تک اجلاس معطل رہا، اجلاس شروع ہوا تو عدالت میں چیلنج کر دیں گے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہاؤس کو اتنا بے توقیر نہ کریں کہ اس کی حیثیت ختم ہو جائے، اس ایوان میں آنے کو دل نہیں کرتا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کاروائی پھر آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved