اسلام آباد(میپ نیوز)بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کی سرپرستی کرنے والے 8 پولیس ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔پولیس ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ بھکاریوں کے ٹھیکیداروں نے 8 پولیس ملازمین کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھامحکمہ پولیس سے برخاست ہونے والے 8 ملازمین میں ایک اے ایس آئی، دو ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں
