ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی آفتاب ناصر کے گھر نقب زنی کی واردات
اسلام آباد (میپ نیوز ) سابق ایس ایس پی وڈی آئی جی ٹریننگ کراچی آفتاب ناصر کے گھر نقب زنی کی واردات میں نقب زن گرو قیمتی طلائی زیور و نقدی چوری کرکے لے گئے علاقہ ایس ایچ او وقوعہ سے رات گئے تک لاعلمی کا اظہار کرتا رہا واقعات کے مطابق بدھ کی رات جی ٹین ٹو کی گلی نمبر بائیس میں رہائشی سابق ایس ایس پی اسلام آباد اور موجودہ ڈی آئی جی کراچی آفتاب ناصر جو اہل خانہ کے ہمراہ کراچی گئے ہوئے تھے کہ دونوں چوکیدار ملازم گھر کو تالا لگا کر قریبی ہوٹل میں معمول کے مطابق کھانا کھانے گئے واپس آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ سامان بکھرا پڑا تھا جس انکے ملازم نے پولیس کو اطلاع کر دی ملازم کا خیال ہےکہ صاحب کے کمرے سے زیور ونقدی چوری ہیں دوسری طرف یس ایچ او تھانہ رمنا سب انسپکٹر رشید سے رابطہ کیا گیا تووہ اس وقوعہ سے ہی لاعلم تھا ملازم نے بتایا کہ صاحب آج کراچی سے واپس پہنچیں گے (افتخار جانی)