Map News

کراچی: بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(میپ نیوز)گلبہار میں بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود گلبہار میں 9 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ رضویہ تھانے میں درج کرلیا، واقعہ 15ستمبر کو پیش آیا تاہم بچے نے اپنے والدین کو اگلے روز بتایا جس کے بعد والد گزشتہ روز بچے کو تھانے لے کر آئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا میڈیکل کرالیاگیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد بدفعلی کی تصدیق یا تردید ہوگی جب کہ بدفعلی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جسے آج کورٹ میں پیش کیا جائےگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved