Map News

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے واچ 6 سیریز اور واچ ایس ای متعارف کرادی

کیلیفورنیا(میپ نیوز) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ہر سال ستمبر میں اپنا نیا آئی فون متعارف کراتی ہے مگر اس مرتبہ روایت کو توڑتے ہوئے صرف دیگر پراڈکٹس کو پیش کیا گیا جن میں سمارٹ واچز قابل ذکر ہیں۔ایپل نے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے والدین اپنے بچوں کی ایپل واچز کو کنٹرول کر سکیں گے۔ اس فیچر کا نام فیملی سیٹ اپ ہے۔اس کے علاوہ ایپل کی واچ 6 میں خون میں آکسیجن کی سطح کی مانیٹرنگ کرنے کا فیچر ہے جو صحت کے اس معاملے پر آگاہی دے گا۔ اس کے علاوہ کورونا سے بچنے کیلئے ہاتھوں کی صفائی،کورونا کیخلاف ہاتھوں کی صفائی کے ٹریکر اور نیند کی ٹریکنگ جیسے فیچرز بھی اس میں دیئے گئے ہیں۔اس سیریز میں واچ او ایس 7 کو شامل کیا گیا ہے جو اب سیریز 3 تک کی ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگا تاہم نئی واچ میں نئے سنسرز کی وجہ سے یہ زیادہ بہتر کام کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved