ہری پور(میپ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پاک آسٹریا فیکوچ شول انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا، یونیورسٹی میں فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بھی خصوصی کورسز ہونگے۔ادھر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی تعلیم کا مثالی ادارہ ثابت ہوگا، حکومت کا سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم سے متعلق وژن واضح ہے، حکومت صنعتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
