مظفر گڑھ(میپ نیوز)مظفرگڑھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 سال کی بچی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق 6 سال کی بچی کو نامعلوم شخص نے باغ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز بھی مظفر گڑھ کے قصبہ گجرات میں بھی 7 سال کے بچے سے زیادتی کی گئی تھی۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق مظفر گڑھ میں گزشتہ ایک ماہ کے بچوں سے زیادتی کے تقریباً 7 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
