Map News

سینیٹ اجلاس: مشاہد اللہ اور عتیق شیخ میں تلخ کلامی، معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا

سینیٹ اجلاس: مشاہد اللہ اور عتیق شیخ میں تلخ کلامی، معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا
اسلام آباد(میپ نیوز) سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا۔ مشاہد اللہ نے کہا ایم کیو ایم رکن سمجھ رہے ہیں ابھی بھی ان کا راج ہے۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، لیگی سینیٹر مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا میں کچھ اور بات کر رہا ہوں، سینیٹر عتیق مداخلت کر رہے ہیں۔ عتیق شیخ نے کہا مشاہداللہ نے مجھے گالیاں دی ہیں، جس پر مشاہد اللہ نے کہا میں تمہیں بتاؤں گا گالیاں کیا ہوتی ہیں، جاؤ میرے خلاف جا کر ایف آئی آر درج کرا دو۔قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا ہاؤس رولز کے مطابق نہیں چل رہا۔ بابر اعوان نے کہا سینیٹ میں اس ماحول میں بات نہیں ہوسکتی، کسی کی طرف داری نہیں کر رہا لیکن ماحول ساز گار ہونا چاہیئے۔ بیرسٹر سیف نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہنگامہ آرائی سے مشاہد اللہ اور عتیق شیخ کی نہیں، ہم سب اور ایوان کی توقیری ہوئی، کسی پر سیاسی تنقید کی جائے تو اسے ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیے، ہم سب میں برداشت ختم ہو چکی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved