اسلام آباد ( میپ نیوز ) بھارتی قابض افواج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری،،پاکستان نےبھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کودفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا،ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارت کی اشتعال انگیزیاں خطے میں امن کےلیے خطرہ ہیں،ان حرکتوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 17 ستمبر کو تتہ پانی ور جندروٹ سیکٹرز پرفائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے،بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول پرسیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرررہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2280 خلاف ورزیاں کیں۔رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 183 شدید زخمی ہوئے۔بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
