Map News

سیکنڈری کلاسز شیڈول کے مطابق 23 ستمبر کو ہی کھلیں گی: وفاقی وزیرتعلیم

اسلام آباد(میپ نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سندھ حکومت کی جانب سے سیکنڈری کلاسز نہ کھولنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی، اس حوالے سے 22 ستمبر کو این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔واضح رہے سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved