Map News

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سیکنڈری کلاسز28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(میپ نیوز) سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیل کےمطابق سندھ کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 28 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ موخرکردیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved