Map News

بیرسٹر سلطان محمود اور ڈاکٹر معید پیرزادہ کی ملاقات

اسلام آباد (میپ نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مسئلہ کشمیر کوعالمی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں جو مشکلات درپیش تھی وہ اب آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔بھارت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں سے نکلوانے کے لئے پوری کوشش کی لیکن ہماری سفارتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل ہوگیا ہے۔اس طرح بھارت کواقوام متحدہ میں سفارتی محاذ پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح بھارتی پارلیمنٹ میں بھی بھارت کی اپنی سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور بھارتی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر بحث کے لیے ایک تحریک التواء پیش کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر بننے کاجو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر کے دکھایا اوروہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved