Map News

عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ

کراچی(میپ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔عرفان جونیئر نے گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود رواں سال شیڈول سیزن کیلئے انہیں سدرن پنجاب کی بجائے سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سلیکشن کمیٹی سے خاصے نالاں ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے انہوں نے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ نے عرفان جونیئر کے اس فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولراپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور ڈومیسٹک سیزن کے دوران ایکشن میں دکھائی دے کر بھر پور ٹیلنٹ دکھائیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فاسٹ بولر اب تک22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیموں کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔واضح رہے اس سے قبل سلیکٹرز سے ناراض رمیز راجہ جونیئر بھی ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے امریکہ میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved