شیخوپورہ(میپ نیوز)شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں دو اوباش نوجوان 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔متاثرہ لڑکی کے بھائی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان عمیر اور مہران نے اس کی 14 سالہ بہن کو زبردستی ایک خالی حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر لوگ اکھٹے ہوئے تو ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
