Map News

طالبان ٹھکانوں پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق، 40 سے زائد طالبان مارے گئے

کابل (میپ نیوز)افغان صوبے قندوز میں طالبان کے ٹھکانے پر افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 12 شہری جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق ضلع خان آباد میں طالبان ٹھکانوں پر افغان فورسز نے 2 فضائی حملے کیے، حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔افغان وزارت دفاع حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملوں میں 40 سے زائد طالبان مارے گئے ہیں۔افغان رکن پارلیمنٹ فاطمہ عزیز نے فضائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلا حملہ طالبان ٹھکانے پر ہوا اور دوسرے حملے میں عام شہری نشانہ بنے، حملے میں 11 شہری ہلاک ہوئے اور 5 تاحال لاپتہ ہیں۔دوسری طرف ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے فضائی حملوں میں 40 شہری ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تاہم انہوں نے حملوں میں طالبان کی ہلاکت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved