Map News

ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے،شہبازگل

اسلام آباد(میپ نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منی لانڈرنگ کی پیاس بجھ نہیں رہی، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ساتھ اپنے کھانے اور برتن ساتھ لے کر جاتے تھے، ان کے پتیلے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری جاتے تھے، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے، دو سالوں میں پانچویں اے پی سی ہو رہی ہے، انہیں کیوں عمران خان سے اتنا خوف ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جھوٹ میں شریف خاندان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، دبئی ٹاور سے لیکر لندن فلیٹس سب ان کے ہیں، جھوٹے خط دینے پر قطری شہزادے نے بھی پناہ مانگی، ڈاکا زنی پر کسی کو انعام ملا تو آصف زرداری بلامقابلہ منتخب ہوں گے، حساب مانگیں تو کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔شہبازگل کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا (ن) لیگ کو جب بھی حکومت ملی پاکستان کو کنگال کردیا، آج آل شریف بلاول زرداری کے پاس حاضر ہے، آج شہبازشریف علی بابا چالیس چور کے گھر جا رہے ہیں، رینٹ اے کراؤڈ والے مولانا بھی ان سے ملنے جا رہے ہیں، اپوزیشن والے مل کر این آر او مانگ رہے ہیں، آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، آج اے پی سی نہیں کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہونے جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved