Map News

وزیراعظم ملک کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں: پرویز خٹک

نوشہرہ(میپ نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو فنانشل ایکشن اسک فورس کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیںنوشہرہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف اے ٹی ایف اپنے آئندہ کے جائزہ اجلاس سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال لے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ دہشت گردی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر سخت کریک ڈاؤن کرنے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کوششوں سے مطمئن ہےقومی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حزب اختلاف کے ساتھ سوائے بدعنوانی کے کسی بھی ایشو پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved