Map News

اے پی سی:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام، حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(میپ نیوز) اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک سیاسی جماعتوں نے آئندہ ماہ سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہےاسلام آباد میں حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان، جے یو پی کے اویس نورانی اور دیگر جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔تفصیل کے مطابق اے پی سی میں شریک اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اے پی سی میں ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اکتوبر میں احتجاج اور عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ ملک میں آزاد شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جائے گا، دسمبر میں حکومت مخالف احتجاج کیا جائے گا اور جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کو صرف جنوری تک وقت دیا جائے گا، نئے انتخابات نہ کرانے پر دھرنا یا مارچ شروع کیا جائے گا، اس دوران اسمبلیوں سے مستعفی ہونا بھی آپشنز میں شامل ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved