Map News

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن(میپ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئےٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ائیرپورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہو گئے۔ مقامی افسر نے بتایا کہ پائلٹ ہنگامی لینڈنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا تاہم زخمی ہسپتال منتقل کئے جانے سے قبل ہی موت کا شکار ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ سمیت متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved