Map News

سردی میں بحران شدید ہو گا، گیس صرف کھانا پکانے کیلئے فراہم کی جائے گی: سوئی ناردرن

لاہور(میپ نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این ایل جی) کی جانب سے خبردار کردیا گیا ہے کہ شدید سردی میں قلت کا سامنا کرپڑسکتا ہے اور موسم سرما میں صرف کھانا پکانے کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔ایس این ایل جی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کے دوران گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ کے باعث ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق بڑھ جاتا ہے۔ شدید سردی میں SNGPL کو 500 MMCFD تک کی گیس قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےکمپنی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس صرف کھانا بنانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر LNG کی درآمد یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود موسم سرما میں صنعتی شعبہ جات کو کچھ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved