کراچی(کوہسار نیوز)قومی ٹیم کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا دل جیت لیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مدثر نذر اور مشتاق احمد نے انڈر 16 سطح پر ان کا ٹیلنٹ پہچان لیا اور انہوں نے مجھے بولر کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے کہا تو بڑا متاثر ہوا، کم عمر ہونے کے باوجود دیگر پیسرز سے مختلف نظر آرہے تھے،
