Map News

لندن میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کرلیے

لندن(میپ نیوز)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کے گرفتاری وارنٹس کی تعمیل کروادی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وفاقی حکومت کی تعمیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹس لندن میں حسن نواز نے وصول کئے۔ وفاق کی تعمیلی رپورٹ پر حسن نواز کے دستخط موجود ہیں۔واضح رہے ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانات وارنٹس جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو نواز شریف کی آج عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved