Map News

خیبر پختون خوا میں مڈل اور پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان

پشاور(میپ نیوز) خیبر پختون خوا میں کل سے مڈل اور 30 ستمبر سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہےتفصیل کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ مڈل کلاسز کل سے شروع کر رہے ہیں۔بچوں کا قیمتی وقت مزید ضائع نہیں کر سکتے۔اگر حالات بہتر ہوئے تو پرائمری سکولز بھی جلد کھول دیے جائیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر تعلیم حافظ ابراہیم نے کہا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں کل سے چھٹی تا اٹھویں تک اسکولز بھی کھل جائیں گے جب کہ 30 ستمبر سے صوبے کی پرائمری کلاسوں میں بھی تعلیم کا آغا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام میدانی اور پہاڑی علاقوں کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں۔ مختلف اسکولوں میں اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ان اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ جن اسکولوں میں کورونا وائرس کی اطلاع ہو گی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved