Map News

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز شریف نے وصول کیے،نواز شریف کے وکلاء خواجہ حارث اور زبیر خالد پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد ( میپ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے پانامہ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں کے حوالے سے سماعت کی، دوران سماعت نواز شریف کے وکلاء خواجہ حارث اور زبیر خالد پیش نہ ہوسکے، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا گیا، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستان کے ہائی کمشن کو بھیجے، لندن ہائی کمیشن نے 18 ستمبر کو ہی ایون فیلڈ لندن کے پتے پر نواز شریف کو عدالتی احکامات ارسال کئے۔ نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری حسن نواز شریف نے وصول کیے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت حکم دے گی تو نواز شریف کی حوالگی کی کارروائی کریں گے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ گیا انہوں نے آرڈر کیا، وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیے بغیر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا، آپ نے ایک سزا یافتہ مجرم کو بغیر پوچھے اس عدالت سے جہاں اسکی اپیل ہے آپ نے باہر بھیج دیا۔ کیا یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں جنہوں نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دی؟ کیا آپ نے نام ای سی ایل سے نکالتے وقت وزارت قانون سے کوئی رائے نہیں لی؟ لاہور ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، انہوں نے تو طریقہ کار طے کیا، جب وفاقی حکومت نے نواز شریف کا نام نکالا تھا تو عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، اہم کام تو نواز شریف کی اپیل پر فیصلہ کرنا ہے لیکن ہم انکی حاضری پر رکے ہوئے ہیں، اب وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نواز شریف کی حاضری یقینی بنائے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2023 Map News. All Rights Reserved