Map News

سپریم کورٹ نے سرکاری ٹی وی کی ملازمہ ہراسگی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ( میپ نیوز)سپریم کورٹ میں سرکاری ٹی وی کی ملازمہ ہراسگی کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی. خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا ملازمہ کو پریشرائز کرنے کیلئے تین مختلف شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے, چھوٹے چھوٹے ایشوز پر خاتون کو دبانے کیلئے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے. ملازمہ کے وکیل نے مزید کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال کرنا بھی حراسگی کے زمرے میں آتا ہے اسی طرح خاتون کو مجبور کردیا جاتا ہے, جسٹس مشیر عالم نے کہا اگر نوٹسز جاری ہوئے تو قانون کے مطابق اپیل کے فورمز موجود ہیں. وکیل سرکاری ٹی وی ملازمین نے کہا محتسب ،صدر پاکستان اور ہائیکورٹ نے جنسی حراسگی کے موقف  کو مسترد کیا.جسٹس یحیی آفریدی نے کہا خاتون نے محتسب فیصلے کے خلاف اپیل نہ کر کے جنسی حراسگی نہ ہونے کے فیصلے کو تسلیم کیا. عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

اہم خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Map News. All Rights Reserved